متفرقات - دیگر

pakistan

سوال # 158319

میری بہن نے خواب میں دیکھا کہ ان کے منگیتر نے ان کو کھال کے کلر کا کپڑا دیا ہدیہ میں جو میری بہن کو پسند نہیں آیا۔ پھر وہ میری بہن کو دکان پر لے گئے اور وہاں میری بہن نے بلیک کلر کا ڈریس پسند کیا اور کھال کا کلر والا واپس کردیا، اور دکان والے کو ایک ہزار روپئے اور دیے اور لے لیا۔ پھر میری بہن کے منگیتر نے میری بہن کو بولا کہ اب مجھے پتا چل گیا کہ تمہاری پسند کیسی ہے، اگلی مرتبہ لاوٴں گا۔
اس خواب کی تعبیر بتادیں۔

Published on: Jan 27, 2018

جواب # 158319

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:473-406/D=5/1439



ہر خواب لائق تعبیر نہیں ہوتا، بسا اوقات انسان کے ذہن میں روز مرہ کے حالات سے متعلق جو پراگندہ خیالات ہوتے ہیں وہی خواب میں نظر آتے ہیں، بہن کا مذکورہ خواب بھی اسی قبیل سے ہے لہٰذا اس کی تعبیر کی فکر میں نہ پڑیں۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات