• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 158171

    عنوان: اسمائے حسنیٰ کے ساتھ مخلوق کو مسمی کرنا؟

    سوال: حضرت مفتی صاحب بعض اسما ئے باری تعالی کے ساتھ مخلوق کو مسمی کرنا جائز ہے ؟ اور بعض کے ساتھ نہیں جیسے رحمن اور رحیم ان دونوں کے بارے میں توجزوی طورپر معلوم ہے لیکن باقی اسمائے کے بارے میں کوئی اصل ہو جس کے ذریعے ہمیں پتہ چلے کہ کس کے ساتھ مسمی کرنا جائز ہے اور کس کے ساتھ نہیں ؟

    جواب نمبر: 158171

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:441-408/M=5/1439

    وہ اسمائے حسنی جو باری تعالیٰ کا اسم علم یا صفت خاصہ کا معنی رکھتے ہوں ان کا استعمال بندوں کے لیے عبد لگائے بغیر درست نہیں، لیکن وہ اسمائے حسنیٰ جو باری تعالیٰ کی صفات خاصہ کے علاوہ دوسرے معنی میں بھی مستعمل ہوں، تو اگر قرآن وحدیث یا تعاملِ امت یا عرفِ عام میں ان کا استعمال بندوں کے لیے ثابت ہو تو ایسا نام رکھنے کی گنجائش ہوگی جیسے عزیز، رشید، حافظ وغیرہ۔

    قال في الدر: وجاز التسمیة بعلي ورشید ومن الأسماء المشترکة (الدر المختار: ۵/ ۲۶۸)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند