• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 158033

    عنوان: اپنا انشورنس كارڈ غیرمسلم كو علاج كے لیے دینا؟

    سوال: محترم جناب میں قطر میں ایک کمپنی کا ملازم ہوں اور کمپنی پالیسی کے مطابق ہر ملازم کی مفت ہیلتھ انشورنس کرائی جاتی ہے جس کا خرچہ کمپنی اپنی طرف سے ادا کرتی ہے ۔ چونکہ میں انشورنس کی سہولت سے استفادہ نہیں اٹھانا چاہتا، اس لیے میرے ساتھ آفس میں کام کرنیوالے کچھ عیسائی ملازمین میرا انشورنس کارڈ اپنے لئے استعمال کرنا چاہتے ہیں تاکہ وہ میرے کارڈ کے ذریعے سے با رعایت یا مفت علاج سے مستفید ہو سکیں ۔ کیا میں اس صورت میں اپنا کارڈ ان کو استعمال کیلئے دے سکتا ہوں یا نہیں ؟

    جواب نمبر: 158033

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:415-378/M=4/1439

    آپ کے ساتھ آفس میں کام کرنے عیسائی ملازمین کے پاس بھی اپنا انشورنس کارڈ تو ہوگا ہی، پھر وہ آپ کا کارڈ کیوں استعمال کرنا چاہتے ہیں؟ بہرحال صورت مسئولہ میں اگر کمپنی کی طرف سے اجازت ہو تو اپنا کارڈ دوسرے ملازم کو استعمال کے لیے دے سکتے ہیں ورنہ نہیں۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند