• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 157806

    عنوان: بیوی سے میرے اپنے زیور کی واپسی کس طرح ہو؟

    سوال: عرض یہ ہے کہ میری بیوی نے میرا بنا یا ہوا ایک لاکھ تیس ہزا روپے کا زیور اپنے باپ کے حوالے کر دیا ہے اور دس سال ہو گئے ہیں، اب اس کو دیتا بھی نہیں ہے اس وقت میں کافی پریشان ہو ں، میرے پاس قرض بہت ہے ،تو کیا اس کی وجہ سے میں بیوی کو میکے میں چھوڑ سکتا ہوں یا نہیں یا پھر کوئی اور طریقہ بتا دیجئے جس سے میرا مال واپس مل سکے ۔

    جواب نمبر: 157806

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:488-407/B=4/1439

    آپ خاندان کے دو چار بڑے آدمی کو اکٹھا کریں اور اس کے باپ سے بات چیت کرکے زیور کی واپسی کا مسئلہ رکھیں، جب چار آدمیوں کا وزن پڑے گا تو وہ دبنے کی کوشش کرے گا۔

    بیوی کو آپ نے جو زیور دیا ہے وہ بطور عاریت دیا ہے یا مالک بنایا ہے؟ اس کی روشنی میں آپ کو مطالبہ کرنے نہ کرنے کا حق ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند