• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 157513

    عنوان: ناپاکی کی حالت میں مسجد کے باہری حصہ کے استنجا خانہ میں استنجاء کرنا کیسا ہے؟

    سوال: حضرت، ناپاکی کی حالت میں مسجد کے باہری حصہ کے استنجا خانہ میں استنجاء کرنا کیسا ہے؟ مجبوری میں جانا پڑ جاتا ہے کیونکہ ٹوائلٹ نہیں ہے جہاں رہ رہا ہوں ابھی، پانی کی بہت پریشانی ہے۔ جماعت کے لوگوں سے سنا تھا کہ اگر باہر کے حصہ میں ہو تو اسے استعمال کرسکتے ہیں۔ برا ہ کرم، ایک بار آپ بھی بتادیں۔

    جواب نمبر: 157513

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:454-369/sn=4/1439

    مسجد کے باہری حصہ کے استنجاء خانہ (جہاں جانے کے لیے مسجد شرعی سے ہوکر گزرنا نہ پڑے) اس کا استعمال صورتِ مسئولہ میں جائز ہے؛ البتہ یہ بات واضح رہے کہ مسجد کا استنجاخانہ اور طہارت خانہ امام، موٴذن اور مصلیانِ مسجد کے لیے ہوتے ہیں، غیر متعلق لوگوں کے لیے نہیں؛ اس لیے امام موٴذن معتکفین اور مصلیان کے علاوہ دیگر لوگوں کو ان کے استعمال سے احتراز کرنا چاہیے۔ (دیکھیں: امداد الاحکام: ۳/ ۱۸۷، ط: کراچی، احسن الفتاوی: ۶/ ۴۴۶، ط: کراچی)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند