• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 157278

    عنوان: کیا مخنث بھی احکام شرع کے مکلف ہیں؟

    سوال: سوال یہ ہے کہ جو مخنث ہوتے ہیں کیا ان پر بھی اسلام کے سارے احکام لاگو ہوں گے؟ جیسے نماز، روزہ ، حج، زکات، اور کیا وراثت میں حصہ ملے گا یا نہیں؟ اور آخرت میں ان کا کیا حساب و کتاب ہوگا یا نہیں؟ تفصیل سے جواب دیں، بہت مہربانی ہوگی۔

    جواب نمبر: 157278

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:429-375/B=4/1439

    جی ہاں مخنث بھی شریعت اسلام کے مکلف ہیں، ان پر بھی نماز، روزہ، حج، زکاة فرض ہے، وراثت میں بھی ان کو حصہ ملے گا، آخرت میں بھی ان کا حساب وکتاب ہوگا۔ غرض اسلام کے احکام ان پر جاری ہوں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند