• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 157246

    عنوان: امام صاحب کے کھانے کا نظم کس طرح کیا جائے ؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ امام صاحب کا گھر دور ہے اور مسجد میں ہی رہتے ہیں تو امام صاحب کے کھانے کا نظم کس طرح کیا جائے ؟ امام صاحب خود بنائیں یا محلے سے آئے یا مسجد کمیٹی نظم کرے بہتر کیا ہے ؟

    جواب نمبر: 157246

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:281-255/M=4/1439

    اس بارے میں شریعت کی جانب سے کسی خاص شکل کی پابندی نہیں ہے، اس کا تعلق نظم وانتظام سے ہے جس طریقے میں سہولت وآسانی ہو اور کسی خرابی کا اندیشہ نہ ہو اسے اختیار کرنا بہتر ہے اور ویسے مذکورہ تینوں شکلیں درست ہیں، مشورے سے کوئی ایک آسان صورت اختیار کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند