• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 157173

    عنوان: کیا ہمزاد اپنے ہم جنسوں میں آتا جاتا ہے؟

    سوال: سوال: ۔ہر جگہ یہی پڑھنے اور سننے میں آیا ہے کہ ہمزاد یا قرین اُس کے انسان کے مرنے کے بعد اپنی نوع سے جا ملتا ہے یا کسی ویرانے میں اپنے انسان کی شکل میں بودوباش اختیار کرلیتا ہے ۔ اس ضمن میں آپ سے درجِ ذیل سوالوں کے جوابات مطلوب ہیں: 1۔ کیا یہ ممکنات میں سے نہیں ہے کہ ہمزاد اس کے انسان سے پہلے مرجائے اور اس کی بدلے کوئی دوسرا ہمزاد آجائے ؟ 2۔ انسان کے ساتھ رہتے ہوئے کیا یہ اپنے ہم جنسوں میں آتا جاتا اور اُن سے ملتا جلتا نہیں؟ کیا ہمیشہ الگ تھلگ ہی رہتا ہے ؟ 3۔انسان کے ساتھ رہتے ہوئے کیا ہمزاد اپنی شادی رچاتا ہے اور بچوں کو جنم دیتا ہے ۔ اگر نہیں تو اپنی شہوانی ضروریات کیسے پورے کرتا ہے ؟ برائے کرم مد لل جواب سے نوازیں۔

    جواب نمبر: 157173

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:418-349/B=4/1439

    ہمزاد سے متعلق یہ سب تفصیلات ہماری نظر سے نہیں گذریں، نیز یہ تفصیلات مدارِ نجات نہیں ہیں، اس لیے اس قسم کے غیرضروری امور کی ٹوہ میں پڑنا کوئی اچھا کام نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند