• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 157139

    عنوان: شعر شاعری حمد اور نعت گوئی کے تعلق سے

    سوال: حمد لکھنا پڑھنا نعت لکھنا پڑھنا اور شعر و شاعری کرنے کے بارے میں تفصیلی جواب مرحمت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 157139

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:383-304/sn=4/1439

    حمد لکھنا پڑھنا اسی طرح واقعی اوصاف پر مبنی نعت لکھنا پڑھنا نیز صالح مضامین پر مشتمل شعر وشاعری شرعاً جائز ہے۔ معارف القرآن (۶/۵۵۴) میں سورہٴ شعراء کی آیت: والشعراء یتبعھم الغاوون کی تفسیر کے تحت اسلام میں شعر وشاعری کا درجہ اور اس حوالے سے حضراتِ صحابہ نیز امت کے بڑے بڑے علماء فقہاء کا کیا طرز عمل رہا ہے، تفصیل سے مذکور ہے، اسے ملاحظہ فرمالیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند