• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 157050

    عنوان: خواب دیکھا کہ بیت اللہ کی طرف جا رہا ہوں

    سوال: میرا یہ سوال اس سے پچھلے سوال نمبر 156430 کا تسلسل ہے ۔میں نے سن 2015 میں اللہ کے فضل سے حج کیا تھا اوراب اس سال 2017 کے آخر میں عمرے کی ادائیگی کے لیے جانے کا ارادہ تھا مگر معلوم ہوا کہ چالیس سال سے کم عمر ہونے کے باعث سعودی قانون کے تحت اکیلا جا نہیں سکتا (یہ پابندی صرف عمرے پر جانے کے خواہشمند 40 سال سے کم عمر پاکستانی مرد حضرات کیلئے ہے ) میں نے وہاں جانے کی بہت دعائیں کی ہیں ۔ کچھ دنوں بعد جمعہ کے روز خواب دیکھا کہ مکہ مکرمہ میں داخل ہورہا ہوں اور دور سے بیت اللہ شریف کی روشنیاں نظر آرہی ہیں پھر دیکھا کہ بیت اللہ میں داخل ہوگیا اور اس کی اوپری منزل پر پہنچ گیا اور اس وقت میرے موبائل فون کی لوکیشن بھی مکہ شریف کی آرہی ہے میں خانہ کعبہ کو دیکھ رہا ہوں اور سورہ حشر کی آخری تین آیات کی تلاوت کر رہا ہوں اس دوران ایک انجان آدمی نے مجھے ایک نئی ٹوپی بطور تحفہ دی مگر شاید وہ میرے لیے تھوڑی بڑی ہے پھر میری آنکھ کھل گئی۔

    جواب نمبر: 157050

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:408-347/B=4/1439

    اس خواب سے اشارہ معلوم ہوتا ہے کہ آپ کوآئندہ کسی عنوان سے ویزا لے کر عمرہ کی سعادت نصیب ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند