• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 156941

    عنوان: اللہ تعالی كو سجدہ تعظیمی یا سجدہ شکر كے لیے وضو ہونا ضروری ہے؟

    سوال: حضرت کیا اللّہ کو تعظیماً یا شکراً سجدہ کرنے کے لئیے با وضو ہونا شرط ہے ؟

    جواب نمبر: 156941

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:335-402/L=4/1439

    جی ہاں!باوضو ہونا شرط ہے۔قال فی المراقی:وہیئتہا أن یکبر مستقبل القبلة ویسجد فیحمد اللہ ویشکر ویسبح ثم یرفع رأسہ مکبراً مثل سجدة التلاوة بشرائطہا․(مراقی الفلاح: )

    وفی المغنی:ویشترط لسجود الشکر ما یشترط لسجود التلاوة․واللہ أعلم(المغنی:۱/۴۴۹ط:مکتبہ القاہرة)

     وفی المجموع:وحکم سجود الشکر فی الشروط والصفات حکم سجود التلاوة خارج الصلاة․(المجموع:۴/۶۷)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند