• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 156937

    عنوان: سوفت ویئر بیچنا؟

    سوال: جس سوفٹ وئیر کا کمپنی کی طرف سے کاپی(مثل تیار کرنا) کرنا ممنوع ،ہے اسے پہلے مرتبہ خریدنے کے بغیر کاپی کرنا اور بطور تجارت انہیں فروخت کرنا جائز ہے یا نہیں؟ یعنی کیا خریدنے کے بغیر ہی ان لائن سے کاپی کرنا اور اسے فروخت کرنا جائز ہوگا؟ یا کاپی کرکے فروخت کرنے کے لئے پہلے اسے خریدنا ضروری ہے ؟

    جواب نمبر: 156937

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:333-370/L=4/1439

    جس سافٹ ویئر کا کمپنی کی طرف سے کاپی کرنا اور ممنوع ہے اورنہ دلالةً کمپنی کی طرف سے اس کے کاپی کرنے کی اجازت ہے یعنی علم میں آنے کے بعد کمپنی تنبیہ یا تعزیری کا روائی پر آمادہ ہو ایسے سافٹ ویئر کا استعمال جائز نہیں اور نہ ہی ”سی ڈی“ بناکر ان کی کاپی فروخت کرنا جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند