• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 156740

    عنوان: جانوروں اور پرندوں کا شکار کن حالات میں جائز ہے ؟

    سوال: جانوروں اور پرندوں کا شکار کن حالات میں جائز ہے ؟ کیا شکار کو اس دور میں کیا جا سکتا ہے ؟ میں نے لوگوں سے سنا ہے کہ شکار صرف جنگی اور بھوک و افلاس کے دور میں کرنا چاہئے ۔ براے مہربانی وضاحت فرمادیجئے ۔

    جواب نمبر: 156740

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:222-189/sd=3/1439

    حلال ماکول اللحم جانور کا شکار کرنا جائز ہے ، اِس میں کسی زمانے کی تخصیص نہیں ہے ، موجودہ دور میں بھی شکار کرنا جائز ہے ؛ البتہ شکار کی بہت سی شرائط ہیں، جن کی تفصیلات کتب فقہ میں مذکور ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند