• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 156736

    عنوان: دیکھا کہ ایک بہت بڑا میدان ہے تین بیگہ بڑا میدان ہے

    سوال: مفتی صاحب ،میں نے ایک خواب دیکھا ہے ، اس کی تعبیر جاننا چاہتا ہوں، دیکھا کہ ایک بہت بڑا میدان ہے تین بیگہ بڑا میدان ہے اس میدان میں گڑ یعنی بھیلی رکھی ہوئی ہے نیچے پرانی بھیلی اوپر تازی تازی بھلی اتارکر رکھ رہے ہیں اتنا زیادہ گڑ میں نے جاگتی آنکھوں سے کبھی نہیں دیکھا۔ دوسرا خواب میں نے یہ دیکھا کہ میں فضائل اعمال پڑھ رہا ہوں ،قریباً ڈھائی گھنٹے پڑھاہوں، اس کے بعد میرا ایک دوست ہیں جو عالم ہیں، اس کو دیتا ہوں پڑھنے کے لیے ۔ برائے کرم تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 156736

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:351-277/B=3/1439

    پہلے خواب میں اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ آپ کو کوئی نعمت ملے گی۔ اور دوسرے خواب میں آپ کی دین داری کی طرف اشارہ ہے کہ آپ دین سے لگاوٴ رکھتے ہیں، دونوں خواب اچھے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند