• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 156729

    عنوان: پڑوسی کی کھڑکی کی وجہ سے مکان بنانے میں دقت

    سوال: حضرت، ہمارے آنگن میں ہمارے پڑوس والوں نے کھڑکی کھول رکھی ہے حالانکہ انہوں نے اپنا آنگن بند کر دیا ہے مکان بناکر، اب وہ بولتے ہیں کہ آپ قانوناً کھڑکی بند نہیں کرسکتے، ہماری ہوا بند نہیں کرسکتے، تو کیا ہم اپنا مکان نہ بنائیں ان کی ہوا کے لیے، یہ جائز ہے؟ جب کہ انہوں نے اپنے آنگن میں کمرہ بناکر اپنی ہوا خود بند کری ہے۔ اب آپ شریعت کی رو سے بتائیں کہ اگر ہم ان کی کھڑکی بند کرتے ہیں تو کیا ہمیں گناہ ملے گا؟

    جواب نمبر: 156729

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:216-205/sd=3/1439

    صورت مسئولہ میں اگر آنگن کی جگہ آپ کی اپنی مملوکہ ہے ، مشترکہ نہیں ہے ، تو اس میں آپ مکان بنا سکتے ہیں ، اس میں کوئی گناہ کی بات نہیں ہے ،پڑوسی کی کھڑکی کی وجہ سے آپ کے لیے اپنی مملوکہ جگہ پر مکان بنانا ناجائز نہیں ہے ۔

    پڑوسی کا آپ کے آنگن کی طرف کھڑکی کھولنا جائز نہیں، آپ اسے بند کرسکتے ہیں۔ (د)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند