• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 156698

    عنوان: بدعت کس کو کہتے ہیں؟

    سوال: حضرت کیا بریلوی حضرات بدعتی ہیں اور بدعت کس کو کہتے ہیں؟

    جواب نمبر: 156698

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:236-204/D=3/1439

    دین میں ایسی نئی بات پیدا کرنا جس کا ثبوت یا منشأ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہٴ کرام کے دور میں نہ پایا جاتا ہو۔

    کل محدثة بدعة دین میں ہرنئی بات بدعت ہے من أحدث في أمرنا ہذا ما لیس منہ فہو رد

    بریلوی طبقہ میں بھی ایسی باتیں پائی جاتی ہیں جیسے :

    (۱) کہیں اذان کے بعد اور کہیں نماز کے بعد لاوٴڈ اسپیکر سے بآواز بلند صلاة وسلام پڑھنا۔

    (۲) مردوں کو ثواب پہنچانے کے لیے کھانا سامنے رکھ کر ایصالِ ثواب کا ایک مخصوص طریقہ متعین کرنا پھر کھانے کو تبرک کہہ کر آپس میں تقسیم کرلینا، مخصوص اور متعین تاریخوں میں مردوں عورتوں کا بزرگوں کی مزار پر جانا اور عرس منانا وغیرہ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند