• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 156649

    عنوان: جو شراب پی لے تو كیا اس كی نماز قبول نہیں ہوتی؟

    سوال: حضرت مفتی صاحب! میرا ایک سوال ہے کہ کوئی شخص شراب یا کسی اور قسم کی نشہ والی چیز لیتا ہے مثلاً چرس یا بھنگ تو اس کی نماز چالیس دن تک قبول نہیں ہوگی یا قبول ہوگی لیکن ثواب نہیں ملے گا، اور کیا اگر وہ توبہ کرلے پھر بھی اسے ثواب نہیں ملے گا؟

    جواب نمبر: 156649

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:336-298/B=4/1439

    شراب پینے والے کے بارے میں اس طرح کا مضمون حدیث شریف میں آیا ہے کہ جس نے شراب پی تو اس کی چالیس روز کی نماز قبول نہ ہوگی، قبول نہ ہونے کا یہی مطلب ہوتا ہے کہ وہ ثواب سے محروم ہوجائے گا۔ البتہ نماز کا فریضہ سر سے ساقط ہوجائے گا۔ اگر شراب پینے سے سچی پکی توبہ کرلی تو پھر اس کے بعد ہرنماز قبول ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند