• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 156625

    عنوان: خواب دیکھا کہ وہ بازار میں جاتا ہے اور نوٹوں سے اپنا دامن .....

    سوال: حضرت مفتی صاحب مد ظلہ العالی ،آپ سے ایک خواب کی تعبیر کے بارے میں پوچھنا ہے ، خواب یہ ہے کہ بیٹے نے خواب دیکھا کہ وہ بازار میں جاتا ہے اور نوٹوں سے اپنا دامن اس قدر بھر کر آتا ہے جس سے کمرہ نوٹوں سے چھت تک بھرجاتا ہے اور دوسرے دن آدھا کمرہ بھر جاتا ہے لیکن صبح کو کمرہ خالی دیکھتا ہے اور تیسرے دن خواب میں جب اپنے کمرے میں داخل ہوتا ہے تواپنے والد صاحب کو چارپائی پہ سویاہوا پاتاہے جبکہ نیچے چولہا جل رہا ہے اور والد صاحب کی نگاہ عرش پرہے وہاں سے ہٹتی نہیں ہے اور بیٹا والد صاحب کو دیکھتا ہی رہتا ہے نہ آگے جا سکتا ہے اور نہ پیچھے آسکتا ہے جواب دے کرممنون فرمائیں۔ فجزاکم اللہ خیر الجزا۔

    جواب نمبر: 156625

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:291-193/sn=3/1439

    اس طرح کے خواب ناقابل التفات ہیں، ان کی تعبیر کی فکر میں نہ پڑیں، اتباعِ سنت کے ساتھ ساتھ احکامِ شرعیہ پر سختی سے خود بھی عمل کریں نیز اہل وعیال کو بھی عمل کرانے کی کوشش کریں، اپنے بیٹے سے کہہ دیں رات کو باوضو سویا کرے اور سوتے وقت آیت الکرسی اور معوذتین پڑھ کر اپنے اوپر دم کرلیا کرے، ان شاء اللہ اس طرح کے خواب نہ آئیں گے نیز آفات سے بھی حفاظت رہے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند