• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 156412

    عنوان: کیا بیوی کے انتقال کے بعد باپ اپنے بچی کو ہر دن نہیں دیکھ سکتا

    سوال: سوال: کیا بیوی کے انتقال کے بعد باپ اپنے بچی کو ہر دن نہیں دیکھ سکتا ہے جو بچی ماما خالہ خالو کے یہاں جس کو جبرا باپ سے جدا رکھے ہیں باپ نہیں دیکھ سکتا؟ ۲..دوسرا سوال وہ اپنی اولاد اپنے ساتھ لے جا نہیں سکتا ؟ ۳ تیسرا سوال وہ اپنی اولاد کیلے شناختی کارڈ ادھار کارڈ اور پاسپورٹ اور اسکول کے لیے اس کے بارے سوچنے کا حق بھی باپ کو نہیں، ان سب امور میں جوکے ائندہ ہر ہر چیز کے لیے زندگی میں پریشانی ہے ، ان سب چیزوں کیلے ذمہ دار کون ہے شریعت میں؟

    جواب نمبر: 156412

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:180-120/sd=2/1439

    (۱،۲) بیوی کے انتقال کے بعد باپ اپنی بچی کو بلا شبہہ دیکھ سکتا ہے اور بچی کی عمر نو سال مکمل ہونے کے بعد اُس کی پرورش کا حق دار شرعا باب ہوتا ہے ؛ البتہ نو سال سے پہلے نانی کو پھر دادی کو ، پھر خالہ اور پھوپی کو پرورش کا حق حاصل ہوتا ہے ۔

    (۳)باپ کو مذکورہ امور سے متعلق انتظامات کا مکمل حق حاصل ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند