• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 156410

    عنوان: ناپاکی کی حالت میں خواب کا آنا

    سوال: حضرت، زیادہ تر جو بھی خواب میں نے دیکھا ہے، ان میں سے میں نے خانہ کعبہ کو بھی دیکھا، اور دوسرے نیک خواب یہ سب مجھے تب آتے ہیں جب میں اپنی بیوی کے ساتھ جماع کرکے سو جاتا ہوں یا جب احتلام ہو جائے، لیکن ان دنوں میں میری ایمانی حالت اچھی ہوتی ہے مثلا ذکر کرتے رہنا، نماز کی پابندی کرنا اور دوسرے نیک کام کرنا، کیا آپ مجھے بتائیں گے کہ ناپاکی کی حالت میں خواب دیکھنا اور وہ بھی اس طرح کا ، اس کی کیا وجہ ہو سکتی ہے؟ میں کافی پریشان ہوں اسے سوچ سوچ کر۔

    جواب نمبر: 156410

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 308-233/B=2/1439

    ناپاکی کی حالت میں خواب ضغث احلام یعنی بھٹکے ہوئے خیالات ہوتے ہیں بھٹکے ہوئے خیالات کی کوئی تعبیر نہیں ہوتی، ویسے آپ کے خواب سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ آپ کو حج کی سعادت نصیب ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند