• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 156408

    عنوان: خواب دیکھا ہے کہ وہ اپنے والد کے گھر کی چھت پر شام کے وقت بیٹھیں ہیں

    سوال: میری بڑے ابا کی بیٹی نے خواب دیکھا ہے کہ وہ اپنے والد کے گھر کی چھت پر شام کے وقت بیٹھیں ہیں اور ساتھ میں چچا زاد اور پھوپی زاد بہنے بھی بیٹھیں ہیں اور گفتگو چل رہی ہے ، اتنے میں ان کے بڑے بھائی ان لوگوں کو آسمان کی طرف متوجہ کرتے ہیں ، اور آسمان سے ایک روشنی نیچے نظر آتی ہے اور دکھتے ہی دکھتے وہ ایک شکل اختیار کر لیتی ہے جیسے ہرن ہو اور وہ روشنی ان کے (جو خواب دیکھ رہیں ہیں) قریب آجاتی ہے اور وہ جیسے ہی اس روشنی کو اپنے ہاتھ بڑھا کر چھوتی یا پکڑتی ہیں روشنی غائب ہو جاتی ہے ۔ نوٹ: میری بڑی بہن کی دو بیٹیاں ہیں جو ایک بڑے شہر کے کالج میں پڑھتی ہیں اور وہ خود اپنے شوہر کے ساتھ گاؤں میں رہتی ہیں ۔ شوہر کے کاروبار میں اوتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں اور جرچ آمدنی سے زید ہے ۔ برائے مہربانی اس خواب کی تابیر جلد از جلد بتائیں اور ان کے اور میرے خاندان کے لیے دعا فرمائیں۔

    جواب نمبر: 156408

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:294-228/B=3/1439

    حضرت جعفر صادق رحمة اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں روشنی کا دیکھنا یہ اشارہ ہے کہ اسے دین کی ہدایت نصیب ہوگی، یا علم حاصل ہوگا یا سیدھا راستہ ملے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند