• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 155049

    عنوان: ایرانی شیعہ كے بارے میں كیا حكم ہے؟

    سوال: ایرانی شیعہ کے بارے میں کیاحکم ہے ؟کیا وہ اسلام سے خارج ہیں؟ ان کو مسلم قبرستان میں دفن کرنا درست ہے یا نہیں؟ برائے مہربانی جلد جواب عطا فرمائیں۔

    جواب نمبر: 155049

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 40-2/L=1/1439

    جوشیعہ اثناعشری ہیں(خواہ وہ کہیں کے بھی ہوں)وہ اپنے عقائد باطلہ کی وجہ سے جو ان کی کتابوں میں ملتے ہیں کافر ومرتد ہیں۔ مثلاً وہ قرآن کو محرف مانتے ہیں یعنی جو قرآن اللہ کی طرف سے نازل ہوا تھا اس میں صحابہٴ کرام نے رد وبدل کردیا۔ وہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی الوہیت کے قائل ہیں یعنی انھیں خدا مانتے ہیں۔ اپنے بارہ اماموں پر ایمان لانا فرض بتاتے ہیں جو شخص ان کے بارہ اماموں پر ایمان نہ لائے وہ مومن نہیں۔ وہ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کو زانیہ مانتے ہیں جب کہ قرآن میں پورا ایک رکوع ان کی براء ة میں نازل ہوا ہے۔ وہ حضرت جبریل کو خائن اور بے ایمان بتاتے ہیں اس لیے کہ اللہ تعالیٰ نے انھیں قرآن کی آیتیں اور سورتیں دے کر حضرت امام غائب کے پاس بھیجا تھا انھوں نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچادیا۔ حضرت ابوبکر صدیق کی صحابیت کا انکار کرتے ہیں۔ یہ سب عقیدے نصوصِ قطعیہ کے خلاف ہیں؛ اس لیے وہ دائرہٴ اسلام سے خارج ہیں ۔

    قال في رد المحتار (کتبا الجہاد باب المرتد: ۶/ ۳۷۸، ط: زکریا دیوبند): لاشک في تکفیر من قذف السیدة عائشة رضی اللہ عنہا أو أنکر صحبة الصدیق أو اعتقد الألوہیة في علي أو أن جبریل غلط في الوحي أو نحو ذلک من الکفر الصریح المخالف للقرآن إھ (رد المحتار (: ۶/ ۳۷۸، کتا ب الجہاد باب المرتدط: زکریا دیوبند) وقال فيا لفتاوی الہندیة : ویجب إکفار الروافض في قولہم برجعة الأموات إلی الدنیا وبتناسخ الأرواح وانتقال روح الإلہ إلی الأئمة وبقولہم إن جبریل علیہ السلام غلط في الوحي إلی محمد صلی اللہ علیہ وسلم دون علي بن أبي طالب رضي اللہ عنہں وہوٴلاء القوم خارجون عن ملة الإسلام وأحکامہم أحکام المرتدین کذا في الظہیریة إھ(الہندیة: ۲/۲۶۴،کتاب السیر الباب التاسع في أحکام المرتدین مطلب: موجبات الکفر أنواع/ ط: زکریا دیوبند):


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند