• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 153443

    عنوان: کیا فرماتے ہیں علمائے دین والدین مصطفی کے ایمان کے بارے میں توقف اور سکوت ہے

    سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین والدین مصطفی کے ایمان کے بارے میں؟

    جواب نمبر: 153443

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1236-1206/N=11/1438

     حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے والدین محترمین کا ایمان علما کے درمیان دلائل کی روشنی میں سخت مختلف فیہ ہے، اور احواط اس طرح کی چیزوں میں توقف اور سکوت ہے؛ اس لیے اس مسئلہ میں لب کشائی سے گریز کرنا چاہیے اور سکوت وخاموشی اختیار کرنی چاہیے (شامی، ۴:۳۴۸- ۳۵۰، مطبوعہ: مکتبہ زکریا دیوبند، التذکرة بأحوال الموتی وأمور الآخرة للقرطبی ص۱۳۶-۱۴۲،الحاوي للفتاوی للسیوطي۲:۲۰۲-۲۳۳،اورفتاوی محمودیہ جدید ڈابھیل ۱:۴۰۴-۴۱۱، وغیرہ)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند