• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 153254

    عنوان: یہودی ہمارے دشمن كیوں ہیں؟

    سوال: یہودی دور اول سے ہمارے دشمن ہیں اور ابھی تک وہ ہمارے ساتھ دشمنی کرتے کیا ہیں، تو اس کی شرعی وجہ، کس چیز یا کس کام سے ان کو دشمنی ہیں، مفصل جواب مطلوب ہے ۔

    جواب نمبر: 153254

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1074-888/D=11/1438

    اللہ تعالیٰ کے احکام کی مسلسل نافرمانی بلکہ سرکشی اور انبیائے کرام علیہ السلام کی حکم عدولی بلکہ ان کے ساتھ گستاخی کرنے کی وجہ سے یہ اللہ تعالیٰ کی جانب سے لعنت اور غضب کے مستحق ہوئے اور ہدایت اور خیر سے محروم کردیئے گئے، پھر مکمل طور پر شیطان کے آلہٴ کار بن گئے اور دنیا میں بے حیائی اور سود وقمار کو بطور نظام اور مشن کے عام کرنے میں مصروف ومنہمک ہوگئے جس کی وجہ سے ایمان، خیر، حیا کے یہ دشمن ہوگئے۔ اسلام چونکہ ان چیزوں کا علمبردار ہے اور مسلمان کسی نہ کسی درجہ میں اس کے حامل ہیں، اس لیے یہ یہودیوں کی جماعت اسلام اور مسلمانوں کی دشمن ہوگئی۔

    رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں کھل کردشمنی نہ کرسکے تو نفاق کا راستہ اختیار کیا، بعد میں کبھی کھل کر کبھی چھپ کر اضرار (ضرر رسانی) افساد (فساد پھیلانے) میں مصروف ہیں تاکہ بے حیائی، فسق وفجور سود وقمار کا بول بالا ہو ان چیزوں کا رواج عام ہو اور اس کے بالمقابل ایمان، حیا، اخلاق، روحانیت کا خاتمہ ہو، قیامت تک یہ کشاکش اور جنگ جاری رہے گی۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿لَتَجِدَنَّ أَشَدَّ النَّاسِ عَدَاوَةً لِلَّذِینَ آمَنُوا الْیَہُودَ﴾ (سورہٴ مائدہ: ۸۲)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند