• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 153177

    عنوان: میں نے دیکھا کہ میں کچھ لوگوں کے درمیان بیٹھا ہوں، اسی درمیان ایک صحابی کپڑے میں بندھے ہوئے کچھور

    سوال: امید ہے کہ مزاج عالی بخیر ہوں گے ۔ حضرت میں نے دو الگ الگ خواب دیکھے ،جس کی تعبیر جاننا چاہتا ہوں۔ ایک بار خواب میں دیکھا کہ میرے ہاتھ میں آبِ زم زم سے بھرا ہوا گلاس ہے جس کو میں نے کھڑے ہوکر قبلہ رو پی لیا۔ اور دوسرا خواب : میں نے دیکھا کہ میں کچھ لوگوں کے درمیان بیٹھا ہوں، اسی درمیان ایک صحابی کپڑے میں بندھے ہوئے کچھور ملکِ شام سے لے کر آئے اور جلدی سے فرمانے لگے چلوں اٹھو اور کھاؤ، میں بھی اٹھا اور مجھے بھی ایک کھجور ملا، کھجور کا سائز اچھا خاصا بڑا تھا، وہی پے ایک سائڈ میں نبیء پاک صلی اللہ علیہ وسلم تشریف فرما تھے ، میں اس کھجور کو نبیء پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش کرکے عرض کیا یا رسول اللہ آپ اس میں اپنا لعاب لگا یا اس کو چکھ لیجئے تاکہ آپ کا لعابِ مبارک لگ جائے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے اوپری حصہ میں اپنا لعابِ مبارک لگا دیا اور مجھے عطا کیا، میں لعابِ مبارک کی وجہ سے اس کو جلدی سے منھ میں رکھ لیا تاکہ کہیں لعابِ مبارک سوکھ نہ جائے ، میرے کھانے کے بعد نبیء پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ عربی میں دعا دی، میں عرض کیا یا رسول اللہ اس کی تفسیر فرما دیجئے ؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے غالباً یہ فرمایا کہ اللہ تعالیٰ دنیا تیرے لئے مسخر کر دے یا تیرے قدموں میں ڈال دے ۔ فبرائے کرم خواب کی تعبیر فرماکر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 153177

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1197-1111/sn=11/1438

    دونوں خواب ماشاء اللہ اچھے ہیں، مبشرات میں سے ہیں، استقامت کے ساتھ دینی اور دنیوی امور میں جد وجہد کرتے رہیں، اللہ نے چاہا تو آپ دینی ودنیوی فوائد سے مالا مال ہوں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند