• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 153093

    عنوان: میں نے خواب دیکھا کہ میرا ریزلٹ آیا ہے میں بہت خوش ہوں...

    سوال: میں نے خواب دیکھا کہ میرا ریزلٹ آیا ہے میں بہت خوش ہوں، میں اپنے والد صاحب کو بتاتا ہوں، میرے والد زمین پر کچھ کام کررہے ہیں، جب میں ان کو بتاتا ہوں تو وہ کھڑے ہوکر مجھے گلے لگاتے ہیں اور کہتے ہیں شاباش اور دعا دیتے ہیں کہ ہمیشہ خوش رہو۔ براہ کرم، خواب کی تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 153093

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1174-1110/sn=11/1438

    اس خواب کے ذریعے آپ کو اپنے کام میں خوب محنت کی ترغیب دی گئی ہے؛ تاکہ اس سے والدین کی خوشی ہو اور آپ کو ان کی دعائیں ملیں، اور ان کی برکت سے آپ کا مستقبل دنیا وآخرت میں روشن ہوجائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند