متفرقات - دیگر

Pakistan

سوال # 152478

حضرت میں نے خواب میں دیکھا کہ کمرہ میں بستر ہے اور اس پر سانپ پڑا ہوا ہے۔ دوسری جگہ دیکھا کہ میرے آگے بہت سے کالے رنگ کے سانپ جا رہے ہیں، ان میں درمیان والا سب سے اونچا ہے او ر باقی دونوں طرف یعنی دائیں اور بائیں نیچے ہو کر ساتھ ساتھ چل رہے ہیں، اور میں خود سے دل میں کہہ رہا ہوں کہ یہ سانپ تجھے قبر میں کھائیں گے۔
براہ کرم تعبیر بتاکر شکریہ کا موقعہ عنایت فرمائیں۔

Published on: Jul 9, 2017

جواب # 152478

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa ID: 914-751/D=9/1438



(۱) اس طرف بھی اشارہ ہو سکتا ہے کہ اگر آپ صاحب نصاب ہیں تو ٹھیک ٹھیک حساب کرکے اس کی زکات نکالا کریں ورنہ آخرت میں نقصان پہنچے گا۔



(۲) ان سانپوں نے کوئی تکلیف نہیں پہونچائی تو اشارہ کسی دشمن کی طرف ہوسکتا ہے مگر وہ نقصان نہیں پہنچا سکے گا۔



شیطانی خیالات بھی خواب کی شکل میں نظر آتے ہیں لہٰذا آپ ان خیالات کے اُدھیڑبن میں نہ لگیں اللہ تعالی پر بھروسہ کریں اور اپنے ایمان اعمال اخلاق کو درست اور شریعت کے مطابق کرنے کی کوشش کریں۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات