• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 152256

    عنوان: لڑكے كی چاہت ہے كوئی دعا بتادیں

    سوال: میرے دوست کی ایک بیٹی ہے ۔ اب وہ چاہتاہے کہ اس کا لڑکا ہو۔ براہ کرم، اس بارے میں کوئی دعا بتائیں۔

    جواب نمبر: 152256

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1182-1153/M=9/1438

    نمازوں کے بعد نیک نرینہ اولاد کے لیے دعا مانگ سکتے ہیں، ”رب لاتذرني فرداً وأنت خیر الوارثین“ یہ دعا بھی کثرت سے پڑھ سکتے ہیں، اگر اللہ کی مشیت ہوگی تو نرینہ اولاد ہوگی اور اللہ کے فیصلے پر راضی رہنا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند