• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 151678

    عنوان: موجودہ دور میں سرکاری نوکری ریاستی یا مرکزی سطح پر کرنے کے لیے یا کسی الیکشن میں حصہ لینے کا حکم

    سوال: السلام علیکم موجودہ دور میں سرکاری نوکری ریاستی یا مرکزی سطح پر کرنے کے لیے یا کسی بھی طرح کے الیکشن میں حصہ لے نے کے لیے حکومت نے یہ شرط لگا دی ہے کہ دو سے زیادہ بچے نہ ہوں اور یہ اسلام کی تعلیم کے خلاف ہے تو ایسی صورت میں کیا کرنا چاہیے کیوں کہ مذکورہ چیزیں بھی ضروری ہے اور اللہ کا حکم بھی ضروری ہے اگر ان کاموں میں شرکت سے گریز کرنا ضروری ہے تو پھر علماء کیوں مسلمانوں کو ان کاموں میں آگے بڑہنے کی ترغیب دیتے ہیں ایسے علماء کے بارے میں کیا حکم ہے تفصیلی جواب دے کر شکریہ کا موقع دیں اور عند اللہ ماجور ہوں۔

    جواب نمبر: 151678

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 954-930/B=9/1438

    جب کسی مسلمان کو ریاستی یا مرکزی سطح پر نوکری ملے تو وہ اس نوکری کو قبول کرسکتا ہے۔ لیکن یہ بات ضروری ہے کہ اسلام کے فرائض و واجبات ترک نہ ہوں۔ یعنی سرکاری کام بھی شریعت اسلام کے حدود میں رہ کر ہی کرنا چاہئے۔ علماء کرام بھی ہمیشہ یہی کہتے چلے آرہے ہیں۔ جو ہم نے لکھا ہے شاید آپ کے ذہن میں آدھی بات رہی اور آدھی بات آپ کے ذہن سے نکل گئی ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند