• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 151343

    عنوان: خواب میں والدہ کی قبر پر کھڑا فاتحہ پڑھ رہا ہوں

    سوال: میں نے خواب میں دیکھا کہ میں اپنی والدہ کی قبر پر کھڑا فاتحہ پڑھ رہا ہوں اور سوچ رہا ہوں کہ والدہ اچانک کیوں فوت ہوگئیں۔ اچانک کیا دیکھتا ہوں کہ والدہ کی قبرچاروں طرف سے زمین کے اندر کھنچ رہی ہے ۔ پہلے ایک جھٹکے میں تھوڑا نییچے گئی اور رک گئی پھر ایک اور جھٹکا لگا اور مزید اندر دھنسنے لگی۔ لیکن جس طرح کے جھٹکے لگے ، قبر اس کے مقابلے میں کم اندر گئی۔ قبر کی ظاہری حالت خراب نہ ہوئی اور نہ ساتھ والی کسی قبر کو کچھ ہوا۔ برائے مہربانی تعبیر بتا دیجیئے ۔ میری والدہ حقیقت میں حیات ہیں۔

    جواب نمبر: 151343

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1058-1066/M=9/1438

    آپ کی والدہ اگر نماز، تلاوت وغیرہ کا اہتمام نہ کرتی ہوں تو ان کو تاکید کردیں کہ اہتمام کریں اور اگر اہتمام کرتی ہیں تو مزید تلاوت کیا کریں، روزانہ سورہٴ ملک سونے سے پہلے پڑھا کریں، حیات برزخی کی تیاری کریں، اعمال صالحہ کو اختیار کریں، غیبت، چغلی وغیرہ گناہوں سے بچیں اور ہرچیز میں اتباع سنت کو لازم پکڑ لیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند