• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 151300

    عنوان: کچھ دن پہلے خواب میں دیکھا کہ ہوائی جہاز میں سفر کررہا ہوں

    سوال: کچھ دن پہلے خواب میں دیکھا کہ ہوائی جہاز میں سفر کررہا ہوں کہ اچانک جہاز کا رخ جدہ کی طرف ہو جاتا ہے اور جہاز جدہ ائیر پورٹ پر اتر جاتا ہے ۔ میں یہ دیکھ کر تھوڑا پریشان ہو جاتا ہوں کہ میں نے تو احرام بھی نہیں باندھا ۔ پھر دل میں خیال آتا ہے کہ چلو یہیں سے خرید کر باندھ لوں گا ۔ پھر مجھ سے کوئی کہتا ہے کہ ایک بزرگ شخصیت "فلاں ابن مسعود" (پورا نام مجھے یاد نہیں ) سے جا کر ملو وہ تمہیں حرم کی سیڑھیوں پر ملیں گے اور اگر تم نے وقت مانگا تو وہ تم سے ضرور ملاقات کریں گے ۔ اور تمہاری مدد کریں گے ۔ مجھے یہ سن کر رونا آنے لگتا اور دل میں خیال آتا ہے میں ان کو اپنی زندگی کی ساری پریشانیاں بتا دوں گا تاکہ وہ میری مدد اور رہنمائی کر دیں۔

    جواب نمبر: 151300

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 924-843/B=8/1438

    اس خواب سے پتہ چلتا ہے کہ آپ کے اندر دین داری کی کمی پائی جاتی ہے، دین سے محبت کم ہے، دنیاداری کا غلبہ زیادہ ہے۔ براہ مہربانی عبادات اخلاق اور معاملات تینوں چیزوں کو درست رکھیں۔ ورنہ ہمیشہ پریشانی گھیرے رہے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند