• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 151103

    عنوان: حضو صلی اللہ علیہ وسلم کی خواب میں زیارت كے لیے وظیفہ بتائیں؟

    سوال: حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خواب میں زیارت یا دیدار کرنے کا کوئی وظیفہ یا دعا ہے؟ اگر ہے، تو برائے مہربانی تفصیل سے بتائیں۔

    جواب نمبر: 151103

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 813-731/sd=8/1438

    آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خواب میں زیارت کے لیے سب سے مجرب وظیفہ آپ کی سنتوں کی مکمل اتباع اور درود شریف کی کثرت ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند