• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 150459

    عنوان: کیا کوئی آدمی کار چلاتے چلاتے قرآن اپنے موبائل پر قرآن سن سکتا ہے ؟

    سوال: کیا کوئی آدمی کار چلاتے چلاتے قرآن اپنے موبائل پر قرآن سن سکتا ہے ؟اگر کار چلانے کے درمیان موبائل کے استعمال کا منع ہو تو بھی اگر کار میں قرآن سنا تو ثواب ملے گا؟ (2)جس طرح قرآن پڑھ کر اس کا ثواب دنیا کے تمام لوگوں کو پہنچا سکتے ہیں تو کیا اس طرح قرآن سن کر یہ نیت کر لیں کہ اس کا ثواب دنیا کے تمام مسلمانوں کو پہنچے تو کیا یہ نیت درست ہے ؟

    جواب نمبر: 150459

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 923-857/H=8/1438

    (۱) اگر ادب واحترام کو ملحوظ رکھ کر سنا تو کچھ ثواب تو ان شاء اللہ مل جائے گا، اگرچہ زبانی تلاوت اور اس کے سننے کا جو ثواب ہوتا ہے وہ موبائل کے ذریعہ سننے پر نہ ملے گا۔

    (۲) قرآن کریم کے سننے پر جو ثواب ملتا ہے اس کو بھی دنیا کے تمام مسلمانوں کو پہنچاسکتے ہیں، اس کے ایصال میں کچھ مانع نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند