• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 150304

    عنوان: بریلوی اور اہل حدیث فرقہ کیا ہے؟

    سوال: بریلوی اور اہل حدیث فرقہ کیا ہے؟ ان کے اور ہمارے درمیان کیا فرق ہے؟ ہمارے گھر کے پاس دونوں فرقوں کی مسجد یں ہیں، ایک مجھے کہتا ہے اہل حدیث بن جاوٴ اور دوسرا مجھے بولتا ہے تبلیغ چھوڑو بریلوی بنو۔ مجھے پوری تفصیل سے ان میں اور ہمارے درمیان کے فرق کو بتائیں۔ ویسے میں نے ان دونوں کو فرقہ بدلنے سے صاف منع کردیا اور فقہ حنفی کے دیوبند ہونے کا صاف صاف کہہ دیا۔ نوٹ:۔ انگلش یا اُردو زبان میں جواب دیں، کیونکہ میرا ایک بھائی انگلینڈ میں ہے، اس نے بھی یہی سوال مجھ سے پوچھا ہے۔

    جواب نمبر: 150304

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 717-670/sd=7/1438

    بریلوی اور اہل حدیث دونوں فرقے گمراہ ہیں،ہمارے اور ان کے درمیان بہت سے امور میں اختلاف ہے ،مثلا: بریلوی فرقہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے حاظر و ناظر کا قائل ہے ، شریعت سے غیر ثابت بہت سی چیزوں کے دین سمجھنے کو لازم اور ضروری سمجھتا ہے ، طرح طرح کی بدعتوں میں ملوث ہے اور اہل حدیث فرقہ جمہور اہل السنة والجماعة کے درمیان متفق علیہ بہت سے مسائل میں اپنی الگ رائے قائم کیے ہوئے ہے ، صحابہ پر تنقید کرتا ہے ، آپ ہر گز ان دونوں فرقوں کی بات میں نہ آئیں اور صحیح مسلک پر جمے رہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند