متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 149425
جواب نمبر: 149425
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 549-466/sd=6/1438
فیس بک اورسوشل میڈیا پر حدیث وغیرہ شرعی باتیں پوسٹ کرنا احتیاط کے خلاف ہے، اس لیے کہ آج کل بہت سے غیر مستند ؛ بلکہ موضوع اور بے بنیاد باتیں بھی سوشل میڈیا پر چلائی جاتی ہیں اور عامی آدمی کے لیے از خود تحقیق مشکل ہے، ہاں کسی مستند عالم دین سے مکمل تحقیق اور اطمینان کے بعد پوسٹ کرنے میں مضائقہ نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند