• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 149307

    عنوان: کیا اسلام میں شوریٰ کی کوئی حیثیت نہیں؟

    سوال: کیا اسلام میں شوریٰ کی کوئی حیثیت نہیں؟

    جواب نمبر: 149307

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:  577-529/B=6/1438

    اللہ تعالیٰ نے رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کو قرآن پاک میں صحابہٴ کرام سے مشورہ کرنے کا حکم دیا ہے وَشَاوِرْہُمْ فِی الْاَمْر فَاِذَا عَزَمْتَ فَتَوَکَّلْ عَلَی اللّٰہِ جب کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دنیا کے تمام انسانوں میں عقل کے اعتبار سے کامل تھے۔ اس سے بڑھ کر اور کیا حیثیت ہوسکتی ہے۔ جب کوئی مشکل مسئلہ سامنے آجاتا ہے اور حل نہیں ہوتا تو مشورہ بہت سارے عقل والوں کو بٹھاکر لیا جاتا ہے تو دوسروں کی ایسی رائے سامنے آتی ہے کہ وہ مشکل بالکل حل ہوجاتی ہے اور آدمی کو اطمینان وسکون حاصل ہوجاتا ہے، مشورہ میں خیر ہی خیر ہوتا ہے، مشورہ کے بعد کام کرنے سے کام کا نظم ونسق صحیح چلتا ہے، اور من مانی کام کرنے میں فساد ہی فساد رہتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند