• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 148931

    عنوان: اسلام میں حقوق اللہ کی اہمیت زیادہ ہے یا حقوق العباد کی؟

    سوال: اسلام میں حقوق اللہ کی اہمیت زیادہ ہے یا حقوق العباد کی؟ اگر حقوق اللہ کی ہے تو کیوں کہا گیا ہے اللہ حقوق اللہ معاف کر دے گا لیکن حقوق العباد نہیں؟

    جواب نمبر: 148931

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 493-480/B=6/1438

    حقوق العباد کی اہمیت اس معنی کر زیادہ ہے کہ حقوق العباد میں جب تک بندہ معاف نہیں کرے گا اللہ تعالی بھی معاف نہیں کرے گا۔ اور حقوق اللہ کو اللہ تعالی سچی توبہ و استغفار کے بعد جب چاہے معاف کرسکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند