• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 148861

    عنوان: کیا عورت کا سر کھلا رہنے سے فرشتے گھر میں نہیں داخل ہوں گے ؟

    سوال: کیا عورت کا سر کھلا رہنے سے فرشتے گھر میں نہیں داخل ہوں گے ؟

    جواب نمبر: 148861

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 622-528/SN=5/1438

    اس مضمون کی کوئی حدیث ہماری نظر سے نہیں گزری؛ البتہ یہ بات ملحوظ رہے کہ غیر محرم (مثلا دیور، بہنوئی، چچازاد، ماموں زاد بھائی) کے سامنے عورت کے لیے سر کھلا رکھنا شرعاً ناجائز اور حرام ہے اور محرم مثلاً باپ ، بھائی، چچا، دادا کے سامنے کھلا رکھنا فی نفسہ جائز تو ہے؛ لیکن ان کے سامنے بھی سر کو ڈھانپ کرہی رکھنا چاہئے۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند