• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 148813

    عنوان: کیا وہاٹس ایپ استعمال کرنا جائز ہے جب کہ جاندار کی تصاویر سے بچ پانا مشکل ہے؟

    سوال: زید نے ایسا موبائل خریدا ہے جس کے اندر WHATSAPP ہے ، زید نے WHATSAPP والا موبائل اس لیے خریدا ہے کہ اس کہ اندر اپنے شیخ کے بیانات سنے گا ،مگر زید کے پاس ایسے لوگ بھی ADD ہیں جن کی DISPLAY PICTURE جاندار کی ہوتی ہے اور زید کی اس پہ نظر پڑتی رھتی ہے ،پوچھنا یہ ہے کہ کیا زید صرف اپنے شیخ کے بیانات سننے کی وجہ سے WHATSAPP استعمال کر سکتا ہے جب کہ جاندار کی تصویر کو دیکھنے سے نہیں بچتا ، اور دارلعلوم دیوبند کے فتوے کے مطابق جاندار کی تصویر کو دیکھنا بھی ناجائز ہے ،nزید کے شیخ بھی دارلعلوم کے فتوے پر عمل کرتے ہیں اور اس ہی کی تعلیم فرماتے ہیں۔کیا زید کے لیے WHATSAPP استعمال کرنا جائز ہے جب کہ وہ جاندار کی تصاویر کو دیکھنے سے نہیں بچتا۔

    جواب نمبر: 148813

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 409-400/N=5/1438

     واٹس اپ کے استعمال میں جاندار کی تصاویر رکھنے یا دیکھنے سے بچنا ناممکن نہیں ہے، آدمی اپنے گروپ یا موبائل میں ان لوگوں کو ایڈ کرے جنہوں نے اپنے واٹس اپ پروفائل میں اپنی یا کسی جان دار کی تصویر نہ لگائی ہو، اور اپنے خاص دوستوں کو اس کی اطلاع بھی کردے، اور اگر ان کی طرف سے کوئی ضروری میسیج آئے تو وصول کرنے کے بعد تصویر والے کا نمبر ڈلیٹ کردے، خلاصہ یہ کہ واٹس اپ کے استعمال میں جاندار کی تصویر رکھنے یا دیکھنے سے بچنا ناممکن نہیں ہے، آپ کا دعوی غلط ہے، میں بعض ایسے لوگوں کو جانتا ہوں جو واٹس اپ استعمال کرتے ہیں اور جاندار کی تصاویر رکھنے اور دیکھنے سے بھی بچنے کا اہتمام کرتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند