• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 148547

    عنوان: موبائل سے فوٹو نكالنا كيوں حرام ہے؟

    سوال: کیا موبائل سے فوٹو نکالناحرام ہے اور اس کی علت کیا ہے ؟اور اس فوٹو کو موبائل میں سیو کر کے رکھ سکتے ہیں؟ یا توبہ ے لیے ان فوٹو کو ڈیلیٹ کرنا شرط ہے؟

    جواب نمبر: 148547

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 345-325/N=5/1438

    (۱-۳):موبائل کا کیمرہ عام کیمرے ہی کی طرح ہوتا ہے، دونوں میں بنیادی طور پر کارکردگی کے اعتبار سے کوئی فرق نہیں ہوتا ؛ اس لیے عام کیمرے کی طرح موبائل سے بھی جاندار کی تصویر کشی حرام ہے ۔ اور اگر کسی نے لا علمی میں موبائل سے جاندار کا فوٹو کھیچ لیا تو اسے بھی ختم کردینا اور مٹادینا ضروری ہے، بلا ضرورت شرعیہ اسے باقی رکھنا درست نہیں اور توبہ کی تکمیل فوٹو ڈلیٹ کرنے پر ہی ہوگی ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند