• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 148052

    عنوان: وسعت کے باوجود نکاح نہ کرنے والے کی نماز جنازہ کا حکم؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ کیا یہ بات درست ہے کہ جو شخص وسعت رکھنے کے با وجود نکاح نہ کرے اس کی نماز جنازہ نہیں ہوتے ؟اور کیا یہ بات بھی درست ہے کہ جو بے نکاح مر جائے اس کا نکاح اللّٰہ تعالیٰ جنت میں داخل ہونے سے پہلے فرمائیں گے ؟ یہ دونوں باتیں کن لوگوں کے لیے مخصوص ہیں اور ان کی وضاحت فرما دیں۔

    جواب نمبر: 148052

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 438-366/Sn=4/1438

    (۱) یہ بات غلط ہے، اس پر بھی نماز جنازہ پڑھنا فرض ہے؛ البتہ یہ بات ملحوظ رہے کہ ”نکاح“ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی ”سنت“ ہے، نیز اس سے آدمی گناہوں سے بچتا ہے اور اس کی عصمت محفوظ رہتی ہے؛ اس لیے اگر کسی صحت مند کے پاس مہر اور مناسب نان نفقہ کا بند وبست ہے یا محنت ومزدوری کرکے اس کا بندو بست کرسکتا ہے تو اسے ضرور نکاح کرنا چاہیے۔

    (۲) اس طرح کی کوئی بات نظر سے نہیں گذری۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند