• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 147917

    عنوان: کیا ہیلتھ انشورنس ٹی پی اے میں کام کرنا حلال ذریعہ آمدنی ہے یا نہیں؟

    سوال: ٹی پی اے(TPA) ایک تیسری پارٹی منتظمہ ہے، کیا ہیلتھ انشورنس ٹی پی اے میں کام کرنا حلال ذریعہ آمدنی ہے یا نہیں؟ٹی پی اے انشورنس کمپنی کو اپنی خدمات فراہم کرتی ہے۔

    جواب نمبر: 147917

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 388-364/Sn=4/1438

    سوال میں یہ وضاحت نہیں کہ یہ ”ٹی پی اے“ ہیلتھ انشورنس کو کس طرح کی خدمات فراہم کرتی ہے؛ بہرحال اگر حساب کتاب یا کسٹمر تیار کرنے یا کسی بنیادی انتظامی امور میں ٹی پی اے، ہیلتھ انشورنس کمپنی کا تعاون اور اپنی خدمات دیتی ہے تو اس ”ٹی پی اے“ میں مذکورہ بالا نوع کی ذمے داریوں کی ادائیگی کی ملازمت کرنا شرعاً جائز نہیں ہے؛ کیوں کہ انشورنس کمپنی (خواہ لائف انشورنس ہو یا ہیلتھ) کا نظام قمار اور سود پر مشتمل ہوتا ہے، جن کی حرمت قرآن وحدیث میں مصرح ہے اور ظاہر ہے کہ سود وقمار کے نظام میں تعاون کرنے والی کمپنی میں اس طرح کی ملازمت بھی تعاون علی الاثم ہے جو از روئے آیت کریمہ ”وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَی الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ “ جائز نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند