متفرقات - دیگر

India

سوال # 147453

بعدہ سلام عرض کے جناب مفتیان کرام،ایک صاحب ہیں جنہوں نے اپنے استاد محترم سے عملیات قرآنی سیکھا اور بنیت خدمت خلق اشد ضرورت کے وقت دم و تعویذ ضرورت مندوں کو دیتا ہے ،اور الحمدللہ مخلوق فیضیاب ہو رہی تھیں،اسی دوران استاد محترم کا انتقال ہو جاتا ہے ،اسکے بعد موصوف اپنے کام کو جاری رکھتا ہے ،پر موصوف کے رشتہ دار میں ان کے چچا جو کہ سفلی عامل ہے اور پنڈتو سے میل جول رکھتا ہے ،موصوف کا عمل جو کہ سولہ سترہ سال پر محیط کڑی محنت سے حاصل کیا تھا موصف کے چچا نے ختم کردیا،استخارہ کیا تو انکی شکل دکھائی گئی ، اب جب کہ موصوف کے چچا کا انتقال ہوگیا لیکن عمل اب بھی ختم کیا جا رہا ہے پھر استخارہ کیا تو دیکھتا ہے کہ چچا ان کے سرکے بال استرے سے صاف کر رہا ہے اور کبھی چچا کے ہاتھ میں جھاڑو نظر آتا ہے دوم اب اگر کسی پر دم کرتا ہے تو گھر میں بیوی بچے ان ہی جیسی بیماری میں مبتلا ہوجاتے ہیں جیسا کہ مریض کو تھاے ،جناب عال بندہ بہت زیادہ پریشان ہیں اور مایوسی کی طرف بڑھتا جا رہا ہے ، حالانکہ صوم و صلوات کا پابند ہے اب آپ ہی مفتیان کرام سے دست بستہ گذارش ہے ،کہ رہنمائی فرمائیں بندہ نے ہر طرح کی کوشش کر لی عمل روکنے کی پر ختم ہوتا چلا جا رہا ہے ۔

Published on: Jan 10, 2017

جواب # 147453

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa ID: 395-366/M=4/1438



اس بارے میں یہاں دارالافتاء سے کس طرح کی رہنمائی چاہتے ہیں، اس کو واضح کرکے سوال کرنا چاہیے تھا، آپ کا عمل ختم ہوتا جارہا ہے تو اس کے لیے ماہر عملیات سے رجوع کریں، یہاں سے صرف دینی مسائل کا حکم شرعی تحریر کیا جاتا ہے۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات