• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 147081

    عنوان: کیابیوی کے ناخوش ہونے سے مرد کی روزی میں فرق ہوگا؟

    سوال: میری بیوی سے میرے کچھ خاص معاملات نہیں ہیں، میرا دل میری بیوی سے خوش نہیں ہے، مجھے وہ پسند نہیں ہے اور میں جب کسی تجارت میں کچھ کرنا چاہتا ہوں پر کچھ خاص کر نہیں پاتا، ابھی میرے پاس کچھ اپنا کرنے کو نہیں ہے، میں بہت پریشان ہوں اور میری والدہ بھی بہت پریشان ہیں، والدہ کا کہنا ہے کہ تیرا یہ سب معاملہ بیوی سے اچھے تعلق نہ ہونے کی وجہ سے ہے، مجھے ایسا کچھ نہیں لگتا کیونکہ روزی تو مقدر میں اللہ نے لکھ دی ہے اور اپنے آپ اللہ دیتے ہیں۔ مجھے بتائیں کہ آیا مرد کی روزی میں بیوی کا کچھ دخل ہوتا ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 147081

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 242-203/Sd=4/1438

     

    روزی یقینا اللہ کی طرف سے مقدر ہے؛ لیکن اللہ تعالی نے بندے کو مکلف کیا ہے وہ اس کے لیے اپنی طاقت کے اعتبار سے کوشش و تدبیر کرے ؛لیکن بیوی کے ساتھ تعلقات صحیح نہ رہنے کا مرد کی روزی سے کوئی تعلق نہیں ہے، ہاں اس معنی کر تعلق ہوسکتا ہے کہ جب تعلقات صحیح نہیں ہونگے، تو ذہنی طور پر مرد پریشان رہے گا اور دلجمعی اور سکون کے ساتھ کاموں کو انجام دینے میں فرق پڑے گا، ممکن ہے کہ آپ کی والدہ کا یہی مطلب ہو ،اس لیے بیوی کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کریں ، انشاء اللہ اس سے طبیعت میں اطمینان اور سکون نصیب ہوگااور دینی اور دنیوی دونوں امور کو بحسن خوبی انجام دینا آسان ہوگا ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند