• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 147027

    عنوان: رہا جمال پہ تیرے حجاب بشریت، الخ پر اعتراض،

    سوال: فضائل اعمال میں ایک شعر ہے اس پہ اعتراض کیا جاتا ہے ،رہا جمال پہ تیرے حجاب بشریت،نجانا کون ہے کچھ بھی کسی نے جز ستار (صفحہ 124 فضائل درود شریف پانچویں فصل)۔عتراض یہ کہ اللہ کے علاوہ آپ کو کوئی پہچان ہی نہیں سکا تو یہ جھوٹ ہے ،اس شعر کا کیا مطلب ہے ۔ برائے مہربانی مدلل جواب دیں۔

    جواب نمبر: 147027

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 323-292/L=3/1438

     

    پہچاننے سے مراد شعر میں ذات اور شخصیت کو پہچاننا نہیں ہے بلکہ رتبہ اور مرتبہ و مقام کا شعر میں ذکر ہے اور مطلب یہ ہے کہ آپ کا مقام و مرتبہ یعنی آپ کس مقام پر فائز تھے یہ اللہ کے سوا کسی کو معلوم نہ ہوسکا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند