متفرقات - دیگر

Afghanistan

سوال # 146935

امدادالاحکام ج۳ ص۵۶۳ مکتبہ دارالعلوم کراچی سوال ..اجارہ زمین باموجر عنوان کے تحت ...عبارت مشکل لگ رہی ہے نصہ اب تین سال کے بعد عمرو سے کہتا ہے کہ میں خود اس زمین پر کھیتی کر کے الخ کیا یہ عبارت درست ہے ؟ مجہے یوں عبارت مناسب لگتی ہے اب تین سال کے بعد عمرو زید سے کہتا ہے الخ یا یوں عبارت ہو ..اب تین سال کے بعد عمرو اسے یعنی زید سے کہتا ہے .........واللہ اعلم براہ مہربانی اس عبارت کی وضاحت کردی ....

Published on: Dec 19, 2016

جواب # 146935

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa ID: 276-238/B=3/1438



 



جی ہاں بہ ظاہر اصل عبارت یوں ہونی چاہئے ”اب تین سال بعد عمرو زید سے کہتا ہے“ جیسا کہ جواب سے ظاہر ہے ”الجواب: زید عمر کوصورتِ مسئولہ میں زمین نہیں دے سکتا“۔ دارالعلوم کراچی والوں کے پاس امداد الاحکام کا اصل مسودہ محفوظ ہے، ان سے تصدیق یا تصحیح کرالی جائے۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات