• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 146828

    عنوان: مدرسے كا نام ’’مدرسہ اسلامیہ عظیم القرآن‘‘ ركھنا

    سوال: میں ایک مدرسہ کھولنا چاہ رہا ہوں جس کا نام ”مدرسہ اسلامیہ عظیم القرآن“ رکھنا چاہ رہا ہوں، کیا گنجائش ہے اوپر والے نام کی، یا دوسرا نام عظیم کے ساتھ جوڑ کر دیجئے مدرسہ کے لیے۔

    جواب نمبر: 146828

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 206-184/N=3/1438

     

    آپ اپنے نام کو مدرسہ کے نام کے ساتھ نہ جوڑیں، اس میں نفسانیت شامل ہوسکتی ہے، آپ مدرسہ کا نام مدرسہ تحفیظ القرآن یا مدرسہ تعلیم القرآن یا مدرسہ ابی بن کعب، مدرسہ عبد اللہ بن مسعود وغیرہ رکھ لیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند