• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 146575

    عنوان: ہوٹل میں بیوی كے ساتھ كھانا كھانا؟

    سوال: کیا ہوٹل میں بیوی کے ساتھ(پردہ کے ساتھ) کھانا کھانا جائز ہے؟اورکیا پارٹیوں اور تقریبات میں ٹیبل چیئر (table chair)پر بیٹھ کر کھانا کھانا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 146575

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 163-188/Sd=4/1438

     

    (۱) جی ہاں! ضرورت کے وقت ہوٹل میں بیوی کے ساتھ پردے میں کھانا کھانا جائز ہے۔

    (۲) اگر زمین پر بیٹھ کر کھانے کا کوئی نظم نہ ہو تو ٹیبل چیئر پر کھانے کی گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند