• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 146198

    عنوان: اسلامی بینک میں اپنا کیریر بنانا؟

    سوال: میں اسلامی بینک کے بارے میں ہر چیز جاننا چاہتاہوں۔کس اسلامی بینک سے فائدہ ہوسکتاہے اگر بینک کوئی سود نہ لے؟میں اپنا کیرئیر اسلامی بینک میں بنانا چاہتاہوں۔

    جواب نمبر: 146198

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 204-232/B=3/1438

     

    ہمیں جہاں تک معلوم ہے کہ کوئی بینک ایسا نہیں ہے جو سود کے لین دین سے بالکلیہ محفوظ ہو، حتی کہ اسلامی بینک بھی کسی نہ کسی طرح اس میں ملوث ہیں، پہلے اسلامی بینک میں کچھ عرصہ تک جمع کرکے تجربہ بھی حاصل کریں، اس کے بعد اسلامی بینک میں اپنا کیریر بنانے کی بات سوچیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند