• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 13911

    عنوان:

     میں ایک خواب تقریباً سات آٹھ مرتبہ دیکھ چکا ہوں۔ میں ہوائی جہاز کو گراتا ہوں او رتباہ ہوتے دیکھتاہوں اپنے گھر کے آس پاس لیکن کسی کو کچھ نہیں ہوتا۔ جتنی دفعہ میں نے خواب دیکھا جگہ مختلف ہوتی تھی۔ (۲)دوسرا خواب میں نے دیکھا کہ میں اپنے ابو جان کو ملنے کے لیے مکہ جاتاہوں وہ ان دنوں حج کے لیے گئے ہوئے تھے، جمعہ کا دن تھا او رخطیب صاحب خطبہ دے رہے تھے میں بھی وہاں بیٹھ کر خطبہ سنتا ہوں ۔ میرے ابو مجھے بتاتے ہیں کہ ہر جمعہ کو یہاں ایک صحابی آتے ہیں جمعہ کے بعد ،لیکن ان کو کبھی کسی نے دیکھا نہیں کیوں کہ وہ نقاب پہنے ہوتے ہیں۔ میں دل میں سوچتا ہوں کہ آج میں نے ان کو دیکھنا ہے اس لیے میں پہلی صف میں کھڑا ہوجاتا ہوں او رجیسے ہی نماز ختم ہوتی ہے میں بھاگ کر اس کمرے میں چلا جاتا ہوں جو محراب کے پیچھے ایک پرانا حجرہ ہے جس میں وہ آکر بیٹھتے ہیں۔ میں صرف اکیلا داخل ہوتا ہوں۔ تھوڑی دیر بعد وہ داخل ہوتے ہیں ان کے چہرے پر نقاب ہوتا ہے ان کے ساتھ ایک اور آدمی بھی ہوتا ہے وہ آکر کرسی پر بیٹھ جاتے ہیں جو آدمی ان کے ساتھ آتا ہے وہ ان کے پاؤں دبانا شروع کردیتا ہے میں بھی ان کے سامنے زمین پر بیٹھ جاتا ہوں۔ ....

    سوال:

     میں ایک خواب تقریباً سات آٹھ مرتبہ دیکھ چکا ہوں۔ میں ہوائی جہاز کو گراتا ہوں او رتباہ ہوتے دیکھتاہوں اپنے گھر کے آس پاس لیکن کسی کو کچھ نہیں ہوتا۔ جتنی دفعہ میں نے خواب دیکھا جگہ مختلف ہوتی تھی۔ (۲)دوسرا خواب میں نے دیکھا کہ میں اپنے ابو جان کو ملنے کے لیے مکہ جاتاہوں وہ ان دنوں حج کے لیے گئے ہوئے تھے، جمعہ کا دن تھا او رخطیب صاحب خطبہ دے رہے تھے میں بھی وہاں بیٹھ کر خطبہ سنتا ہوں ۔ میرے ابو مجھے بتاتے ہیں کہ ہر جمعہ کو یہاں ایک صحابی آتے ہیں جمعہ کے بعد ،لیکن ان کو کبھی کسی نے دیکھا نہیں کیوں کہ وہ نقاب پہنے ہوتے ہیں۔ میں دل میں سوچتا ہوں کہ آج میں نے ان کو دیکھنا ہے اس لیے میں پہلی صف میں کھڑا ہوجاتا ہوں او رجیسے ہی نماز ختم ہوتی ہے میں بھاگ کر اس کمرے میں چلا جاتا ہوں جو محراب کے پیچھے ایک پرانا حجرہ ہے جس میں وہ آکر بیٹھتے ہیں۔ میں صرف اکیلا داخل ہوتا ہوں۔ تھوڑی دیر بعد وہ داخل ہوتے ہیں ان کے چہرے پر نقاب ہوتا ہے ان کے ساتھ ایک اور آدمی بھی ہوتا ہے وہ آکر کرسی پر بیٹھ جاتے ہیں جو آدمی ان کے ساتھ آتا ہے وہ ان کے پاؤں دبانا شروع کردیتا ہے میں بھی ان کے سامنے زمین پر بیٹھ جاتا ہوں۔ وہ اپنا نقاب اتارتے ہیں لمبی سی کالی داڑھی، لمبا جسم پتلا سا اور گندمی سا رنگ تھا ان کا۔ پھر ایک چھوٹا سا بچہ چھ، سات سال کا آتا ہے وہ بھی آکر ان کی دائیں طرف بیٹھ جاتا ہے۔ آپ اس کو قرآن پاک کی سورہ قدر پڑھاتے ہیں جو میں سنتا ہوں او رمجھے جگ آجاتی ہے۔ مجھے ان کا نام بھی بتایا جاتا ہے جو مجھے صحیح یا د نہیں ہے شاید سعد بن ابی وقاص تھا۔ (۳)ایک تیسرا خوا ب جس میں میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھتاہوں میں ان کے پاس جاتا ہوں وہ ایک چارپائی پر لیٹے ہوتے ہیں او رمجھے بتایا جاتاہے کہ وہ بیمار ہیں۔ میں ان کے پاس تھوڑی دیر بیٹھتا ہوں او رجب جانے لگتا ہوں میں آپ سے ہاتھ ملاتا ہوں ا ور ان کے ہاتھ کو چومتا ہوں۔ آپ کے ہاتھ نمکین ہوتے ہیں جو میری زبان محسوس کرتی ہے اور جاگ آ جاتی ہے۔ مہربانی کرکے ان خوابوں کی تعبیر بتادیں۔ بہت شکریہ

    جواب نمبر: 13911

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1380=1086/ھ

     

    (۱) خواب کی تعبیر یہ ہے کہ آپ کے اندر اتباعِ سنت میں کمی ہے، اس طرح خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔

    (۲) جماعت تبلیغ نیز مسلمانوں کے بچوں کو اخلاص کے ساتھ تعلیم دینے والوں کی عند اللہ قبولیت خاصہ سے مشرف ہونے کی قوی امید ہے۔

    (۳) حضرت نبیٴ اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو بیمار دیکھنا اس کی تعبیر یہ ہے کہ امت قسم قسم کی کمزوریوں میں مبتلا ہے، حالانکہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے دست اقدس میں ہاتھ دینا یعنی ہدایات پر عمل پیرا ہونا، دنیاو آخرت کی بہت ساری بیماریوں وپریشانیوں سے نجات کا سبب ہے، آپ کے تینوں خواب ماشاء اللہ بہت عمدہ تعبیر وہدایات پر مشتمل ہیں۔ اللہ پاک مبارک فرمائے۔ آمین


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند